ٹور ڈی فرانس سائیکل کا 14واں مرحلہ برطانیہ کے سٹیفن کمنگ کے نام

اتوار 19 جولائی 2015 15:03

ٹور ڈی فرانس سائیکل کا 14واں مرحلہ برطانیہ کے سٹیفن کمنگ کے نام

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2015ء ) ٹور ڈی سائیکل ریس کا چودھواں مرحلہ برطانیہ کے سٹیفن کمنگز نے اپنے نام کر لیا ، ایونٹ میں برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے 14ویں مرحلے میں دنیا بھر سے شامل رائڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے ، برطانیہ کے سائیکلسٹ سٹیفن کمنگز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 14ویں سٹیج پر قبضہ جما لیا ۔ ان کی جیت کا سکور 4 گھنٹے 23 منٹ اور 43 سیکنڈز رہا ۔ ریس میں مجموعی طور پر برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے ۔