پیف فیس بک پیج کو 4 لاکھ افراد نے لائیک کر لیا

جمعہ 17 جولائی 2015 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے آفیشل فیس بک پیج کو لائیک کرنے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔اسی طرح بلاگ کو2 لاکھ سے زائد افراد نے وزٹ کیا ہے جبکہ 210 دیگر افراد ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو فالو کررہے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق پارٹنر سکولوں اور دیگر متعلقین کی سہولت کے لئے پیف کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویب سائٹ کا مجموعی ڈیزائن انتہائی جدید ہے جس کو عوام کی ضروریات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ میں آن لائن شکایت جمع کروانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیاکے متحرک استعمال سے فروغ تعلیم کے مشن کو مزید آگے بڑھانے میں بھرپور مدد ملی ہے۔اسی طرح لوگوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں بھی باقاعدگی سے باخبر رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :