Live Updates

لاہور کی مرکزی مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل ، سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 17 جولائی 2015 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ لاہور میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات تاریخی بادشاہی مسجد اور مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں ہوں گے جہاں ہزاروں فرزندانِ توحید نمازِ عید ادا کریں گے ، بادشاہی مسجد میں عید کی نماز ساڑھے 8 بجے منٹ پر ہو گی جس کی امامت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔

(جاری ہے)

ابتسام الٰہی ظہیر مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں سات بج کر پندرہ منٹ پر نمازِ عید کی امامت کا فریضہ سر انجام دیں گے جبکہ پروفیسر حافظ محمد سعید قذافی اسٹیڈیم میں نمازِ عید چھ بج کر پینتالیس منٹ پر پڑھائیں گے ۔ جامع مسجد داتا دربار میں نمازِ عید آٹھ بج کر تیس منٹ پر ، جامعہ اشرفیہ میں سات بج کر تیس منٹ پر ، جامع مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن میں آٹھ بجے ، جامعہ نعیمیہ میں چھ بج کر پینتالیس منٹ پر ، جامع مسجد منصورہ میں آٹھ بج کر تیس منٹ جبکہ مسجد وزیر خان میں نمازِ عید الفطر صبح سات بجے ادا کی جائے گی ۔اس حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :