لیاقت علی خان کے رشتہ داروں کا بھارت میں مظفر نگر کی ملکیت کا دعویٰ

جمعہ 17 جولائی 2015 21:08

لیاقت علی خان کے رشتہ داروں کا بھارت میں مظفر نگر کی ملکیت کا دعویٰ

میرٹھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کے خاندان کے رشتہ داروں نے بھارتی شہر مظفر نگر پر ملکیت کا دعویٰ دائر کر دیا۔ دعویٰ جیتنے کی صورت میں اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کا آدھا علاقہ ان کی ملکیت میں آ جائیگا۔ جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیاقت علی خان سے متعلقہ 674 کروڑ روپے کی جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیاقت علی خان کے رشتہ دار ہونے کے دعویدار جمشید علی ‘ خورشید علی ‘ ممتاز بیگم اور امتیاز بیگم نے کہا ہے کہ 1947ء کے بعد لیاقت علی خان بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے گئے تھے تاہم ان کی اراضی ان کے لواحقین کو نہیں ملی جبکہ بھارت کے حکام کے مطابق جس اراضی پر ملکیت کا دعویٰ کیا گیا ہے اس پر ڈی ایم کے بنگلے‘ ریلوے اسٹیشن ‘ کمپنی گارڈن ‘ سنٹرل سکول اور دیگر اہم عمارات موجود ہیں۔ مدعیان کی جانب سے مقدمہ جیتنے پر سب کچھ ان کے پاس چلا جائیگا ۔ لیاقت علی خان کے رشتہ داروں کے مطابق تقسیم ہند سے پہلے مظفر نگر میں 106 پلاٹس لیاقت علی خان کی ملکیت تھے۔

متعلقہ عنوان :