Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان بنی گالہ میں اہم ملاقات ، راولپنڈی اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق

جمعہ 17 جولائی 2015 21:08

عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان بنی گالہ میں اہم ملاقات ، راولپنڈی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی س میں راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق کیا گیا ‘راولپنڈی کینٹ میں تحریک انصاف کی شکست پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے راہنما شیخ راشد شفیق کے مطابق جمعہ کی سہ پہر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شیخ رشید احمد کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی امور ‘راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ‘ اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ‘اس ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ بلدیاتی الیکشن عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی ملکر لڑے گی اور نام نہام جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو شکست سے دو چار کریں گے ۔

اس ملاقات میں راولپنڈی کینٹ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہونے والی شکست پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات