مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے متعدد علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی مستند شہادتیں موصول

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جولائی 2015 19:59

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے متعدد علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015 ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے متعدد علاقوں سے شوال کا چاند نظر آںے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شوال کاچاند نظر آںے کی شہادتیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

رویت ہلال کمیٹی کو اسکردو کے علاقے ہلال آباد سے شوال کا چاند نظر آنے کی 4 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں سے کل 12 مستند شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ زیادہ تر شہادتیں بلوچستان کے علاقوں سے موصول ہوئی ہیں۔اس حوالے سے حتمی اعلان اب سے کچھ دیر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :