اسلام آباد: شوال کا چاند، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 10:46
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015 ء) : شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیاچاند جمعرات کی شام 6 بجکر 24 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے اور آج غروب آفتاب کے وقت بیش تر علاقوں میں چاند کی عمر 24 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
بیشتر شہروں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،اس لیے چاند نظر آنے کے خاصے امکانات ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات اورسپارکوکی وزارت مذہبی امور کو16اور17جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااوراسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطرکاچاندنظرآنے کا قطعاً امکان نہیں کیونکہ جمعرات کوچاندسورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.