ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے کسی سے رابطہ نہیں کیا گیا ،مذہبی مصروفیات سب کے علم میں ہیں، عید کے بعد ہی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے ،ترجمان عوامی تحریک

جمعرات 16 جولائی 2015 22:55

ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے کسی سے رابطہ نہیں کیا گیا ،مذہبی مصروفیات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری جب سے پاکستان آئے ہیں،اعتکاف بیٹھے ہوئے ہیں،تنظیمی امور میں مصروف ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثاء اور انقلاب مارچ میں زخمی اورا سیر ہونے والے کارکنان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکی مذہبی مصروفیات سب کے علم میں ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے کسی سے رابطہ نہیں کیا گیا اورکسی سے اختلاف نہیں ہے،ڈاکٹر طاہر القادری عید کے بعد ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :