تاج محل کے سامنے ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی نے ایک دوسرے کے گلے کاٹ ڈالے

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 22:52

تاج محل کے سامنے ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی نے ایک دوسرے کے گلے کاٹ ڈالے

آگرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) تاج محل کے سامنے ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی نے ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث تاج محل کے سامنے ہندو لڑکے رجویر سنگھ اور مسلمان لڑکی شبنم علی نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کے گلے کاٹ ڈالے۔

(جاری ہے)

پولیس کو دونوں تاج محل کے باغ میں خون میں لت پت ملے تھے جہاں سے انہیں فوری ہسپتال منقل کردیا گیا تھا۔ دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ خطرے کی حالت سے باہر آںے کے بعد ہندو لڑکے رجرویر سنگھ نے بتایا کہ مختلف مذہب سے تعلق رکھنے کے باعث ان دونوں کے اہل خانہ نے ان کے رشتے سے انکار کردیا جس کے باعث دونوں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے۔