کراچی آپریشن کی سمت درست ہے: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 21:46

کراچی آپریشن کی سمت درست ہے: پرویز مشرف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی سمت درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج کیخلاف استعمال کی گئی اشتعال انگیز زبان پر سابق صدر پرویز مشرف نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی سمت بالکل درست جارہی ہے۔ کراچی میں سیاسی جماعتیں اور ان کے لیڈر قتل غارت مین ملوث ہیں۔ کراچی میں ہونے والی قتل و غارت میں ایم کیو ایم، اے این پی، سندھی بلوچ اور پیپلز پارٹی ملوث ہیں۔