اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 11:33

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی نجی ائیر لائن کی  پرواز  حادثے سے بال بال ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015ء ) : اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی نجی ایر لائن کی پرواز ایل ایل 151 حادثے سے بال بال بچ گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پائلٹ بہت مہارت کے ساتھ طیارے کو روکنے میں کامیاب ہو گیا جس کے باعث پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی. ذرائع کے مطابق مذکورہ پرواز میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انور کاسی بھی سوار تھے.