کراچی میں 2 خاتون پولیس افسران کا سڑک پر کھلے عام جھگڑا، آئی جی سندھ نے دونوں کو معطل کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 00:34

کراچی میں 2 خاتون پولیس افسران کا سڑک پر کھلے عام جھگڑا، آئی جی سندھ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) کراچی میں 2 خاتون پولیس افسران کے سڑک پر کھلے عام جھگڑنے پر آئی جی سندھ نے دونوں کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں 2 خاتون پولیس افسران کے مابین جھگڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

جھگڑنے والی خاتون افسران میں ایک خاتون افسر زیب النساء سابقہ ایس اویچ او تھانہ بہادر آباد ہیں جبکہ دوسری خاتون افسر موجودہ ایس ایچ او تھانہ بہادر آباد شبانہ جیلانی ہیں۔ آئی جی سندھ کی جانب سے دونوں خاتون افسران کو سڑک پر کھلے عام جھگڑنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :