Live Updates

اسلام آباد : تعلیم کے معاملے پر پی ٹی آئی سربراہ عمران‌خان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹویٹ سامنے آگیا۔

’ڈیلی میل‘ کے اسی رویے کے باعث آج تک اسے نہیں کھولا، ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 13:11

اسلام آباد : تعلیم کے معاملے پر پی ٹی آئی سربراہ عمران‌خان کی اہلیہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے تعلیم اور ڈگری کے معاملے پر بات لرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہنے پیغام میں کہا کہ بر طانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کے اسی رویے کے باعث آج تک اس اخبار کو نہیں کھولا انہوں نے پاکستانی میڈیا سے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی چینلز نہ دیکھنے کا میرا فیصلہ درست ہے.

(جاری ہے)

اپنے دوسرے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی مسائل کو اجاگر کیا جائے تو مخصوص لابی حملہ کر دیتی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے میرے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے. اپنے تیسے ٹویٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور میڈیا ان کا سہارا بن رہا ہے. میڈیا بلا جواز ایشوز اٹھا رہا ہے. واضح رہے کہ ریحام خان کے اب تک کے ٹویٹس میں کہیں بھی انہوں نے اپنے تعلیمی کوائف کے حوالے سے بات نہیں کی اور نہ ہی بر طانوی اخبار کے کسی الزام کا جواب دیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات