آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے پر روپے کی قدر میں اضافہ

منگل 14 جولائی 2015 23:42

آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے پر روپے کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے آیا ہے اور ڈالر کی قدر ایک پیسے کم ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قرض کی قسط ملنے کے بعد ایک ہفتے کے دورانانٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کم ہوئی جبکہ کینڈین ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا جبکہ برطانوی پا?نڈ کی قیمت میں 2.46 روپے کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسہ، یورو 65 پیسے، کینیڈین ڈالر 1.06 روپے، آسٹریلین ڈالر 88 پیسے جبکہ سوئس فرانک کی قدر میں 97 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :