نواز شریف نے ایم کیو ایم کو 1997میں 75 کروڑ فراہم کیے تھے: سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل

muhammad ali محمد علی منگل 14 جولائی 2015 23:09

نواز شریف نے ایم کیو ایم کو 1997میں 75 کروڑ فراہم کیے تھے: سابق ڈی جی آئی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایم کیو ایم کو 1997میں 75 کروڑ فراہم کیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل نے سرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد تہلکہ خیز انکشافات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئےسابق ڈی جی آئی بی نے انکشاف کیا کہ 1997 میں حکومت میں آنے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کو 1997میں 75 کروڑ فراہم کیے تھے۔

حکومت میں آنے کے بعد نواز شریف کو ایم کیو ایم کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی تاہم ان کے گزشتہ دور حکومت میں ایم کیو ایم کیخلاف ہونے والے آپریشن کے باعث ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات موجود تھے۔ نواز شریف نے ان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے ایم کیو ایم کو 75 کروڑ فراہم کیے تھے۔