Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کیخلاف نئے قانون کا اعلان کردیا، کرپشن رپورٹ دینے پر 30 فیصد انعام دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی منگل 14 جولائی 2015 22:58

عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کیخلاف نئے قانون کا اعلان کردیا، ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کیخلاف نئے قانون کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کیخلاف نیا قانون لانے کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کیخلاف نئے قانون کے مطابق کسی بھی کرپشن کیس کی رپورٹ دینے پر اس کیس سے واپس حاصل کی جانے والی پراپرٹی یا رقم کا 30 فیصد کرپشن کیس رپورٹ کرنے والے شخص کو بطور انعام دیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے کرپشن پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :