رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مجھے روک لیا، فارق ستارتھا

منگل 14 جولائی 2015 22:58

رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مجھے روک لیا، فارق ستارتھا

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ احتجاجی مظاہرے کے بعد رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے احتجاجی مظاہرے کے بعد رینجرز نے کارروائی کی۔رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو چیکنگ کے لیے روک لیا ، جنہیں کچھ دیر بعد جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ جبکہ فارو ق ستار نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مظاہرے کے بعد رینجرز نے میری گاڑی کو چیکنگ کیلئے روکا۔

متعلقہ عنوان :