کراچی میں جاری بجلی کے بحران پر جماعت اسلامی نے بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 جولائی 2015 21:59

کراچی میں جاری بجلی کے بحران پر جماعت اسلامی نے بھی دھرنا دینے کا اعلان ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) کراچی میں جاری بجلی کے بحران پر جماعت اسلامی نے بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بدترین بحران پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔