لاہور، ہوٹل میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ

کارکن کی عدم موجودگی پر ہوٹل سے پولیس نے کویتی تاجر سمیت7افراد کو7لڑکیوں کیساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑلیا

منگل 14 جولائی 2015 21:55

لاہور، ہوٹل میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈیوس روڈ کے علاقے میں واقع ہوٹل میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو کالعدم تنظیم کے کارکن تو نہ ملے البتہ کویتی تاجر سمیت7افراد 7لڑکیوں کیساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے ملکی وغیر ملکی کرنسی نوٹ اور شراب کی بوتلیں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو ڈیوس روڈ پر واقع ہوٹل میں کالعدم تنظیم کے سرگرم2ارکان کی موجودگی کی مخبری ہوئی جس پر پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار ا کالعدم تنظیم کے کارکن تو نہ مل سکے البتہ ہوٹل کے7کمروں میں ہونیوالی عیاشیوں میں مصروف ملزمان ہتھے چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں لوہا کا کاروبار کرنیوالے 2تاجروں سمیت7افراد اور 7لڑکیاں رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی‘ شراب کی بوتلیں ودیگر غیر ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر پولیس نے پکڑے جانیوالے تمام افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو پولیس ایک اعلیٰ شخصیت کی فون کال پر چھوڑ دیا ۔ جس کا ایس پی سول لائنز ہارون جوئیہ نے بتایا کہ انہیں اسکا علم نہیں ہے

متعلقہ عنوان :