خواجہ سراؤں نے بلاول کو ا پنے عید منانے کی دعوت دیدی

منگل 14 جولائی 2015 21:29

خواجہ سراؤں نے بلاول کو ا پنے عید منانے کی دعوت دیدی

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ضلعی بدین کے خواجہ سراؤں نے بلاول کو عید ان کیساتھ منانے کی دعوت دیدی۔منگل کو نجی ٹی وی چینل پر اپنے پیغام میں خواجہ سراء کا کہناتھاکہ’ ’بلاول‘ اس مرتبہ عیدضلع بدین میں ہمارے ہاں کریں ‘ کچھ گلے شکوے بھی دورہوجائیں گے اور آپ سے مل بھی لیں گے ، دیکھ بھی لیں گے اور سب سے بڑھ کر آپ سے عیدی بھی لیں گے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ بلاول زرداری عید منانے کے لیے دبئی روانہ ہوچکے ہیں جبکہ آصف علی زرداری پہلے ہی بیرون ملک موجود ہیں ، اطلاعات ہیں کہ دونوں باپ بیٹااکٹھے عید منائیں گے اور قوی امکان ہے کہ خواجہ سراؤں کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی اور ان کی عید پھیکی ہی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :