اقوام متحدہ نے کی افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی درخواست

منگل 14 جولائی 2015 20:08

اقوام متحدہ نے کی افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) اقوام متحدہ نے خیبر پختونخو ا سمیت ملک بھر میں مقیم سولہ لاکھ سے زائد افغا ن مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی درخواست کردی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کے ملک میں قیام کی مدت رواں سال کے اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہی ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد افغان مہاجرین کو ملک بھر سے نکالنے کا فیصلہ کیاتھا تاہم افغان حکومت اور اقوامتحدہ کے تحفظات کے بعد حکومت کی جانب سے رواں سال کے اکتیس دسمبر تک دی جانے والی ڈیڈ لائن تک ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی جاری ہے افغان کمشنریٹ کے ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین انتو یونو گوٹرس نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ہونے والی ملاقات میں مزید ایک سال کی توسیع کی درخواست کر دی تھی ۔

ملک کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائیگی تاہم اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے باہمی مشاورت کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :