ایف بی آر کا بینکاری لین دین پر0.6فیصدودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا نوٹس ،کٹوتی واپس کرنے کی ہدایت

منگل 14 جولائی 2015 19:47

ایف بی آر کا بینکاری لین دین پر0.6فیصدودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا نوٹس ،کٹوتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ایف بی آر نے بینکاری لین دین پر0.6فیصدودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی نوٹس لیتے ہوئے بینکوں کوہدایت کی ہے کہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعدجن اکاؤنٹ ہولڈرزکی ٹرانزیکشن پر0.6فیصد کٹوتی کی گئی انہیں رقم واپس کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزفیڈر بورڈآف ریونیوکے ترجمان شاہدحسین اسدنے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے مطابق سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے بینکاری لین دین پرودہولڈینگ ٹیکس کی شرح 30ستمبر2015تک 0.6 فیصدسے کم کرکے0.3فیصدکردی گئی ہے تاہم بعض بینکوں کی جانب سے مختلف ٹرانزیکشنزپر0.6فیصدکے حساب سے ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی شکایات موصول ہوئیں جوکہ غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام بینکوں کوہدایت کی جاتی ہے کہ 30ستمبرتک سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی ٹرانزیکشنزپر0.3فیصدکے حساب سے ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :