خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے352 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کیلئے فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 جولائی 2015 19:11

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے352 پولنگ اسٹیشنز پر ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 352 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30 جولائی کو خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 352 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے درخواست کی ہے کہ 30 جولائی کو 352 پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کیلئے فوج فراہم کی جائے۔