ایم کیو ایم کا ”را“ سے پیسے لینے کے الزام پر بی بی سی کیخلاف عدالت نہ جانے کا اعلان

منگل 14 جولائی 2015 14:49

ایم کیو ایم کا ”را“ سے پیسے لینے کے الزام پر بی بی سی کیخلاف عدالت نہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے بی بی سی رپورٹ کے خلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے براہ راست الزام نہیں لگایا، اس لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت سے فنڈنگ پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ نے سیاست کے میدان میں تہلکہ مچا دیا تھا لیکن اب اچانک متحدہ قومی موومنٹ نے بی بی سی کے خلاف عدالت میں نہ جانے کا اعلان کر دیا۔

اس سے پہلے ملک کے متعدد سیاستدانوں نے بی بی سی کی ایم کیو ایم کے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر متحدہ کواس رپورٹ پر اعتراض ہے تو قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بی بی سی رپورٹ کے خلاف عدالت نہیں جاتی تو دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ایم کیو ایم کے بی بی سی رپورٹ پر عدالت نہ جانے پر بہت سے سوالات پیدا بھی ہو رہے ہیں اور بہت سے سوالات جواب طلب بھی رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :