چوہدری نثار کو الطاف فوبیا ہوگیا ہے جبکہ خواجہ آصف ایم کیو ایم دشمنی کی وزارت چلارہے ہیں: فاروق ستار

muhammad ali محمد علی منگل 14 جولائی 2015 00:21

چوہدری نثار کو الطاف فوبیا ہوگیا ہے جبکہ خواجہ آصف ایم کیو ایم دشمنی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو الطاف فوبیا ہوگیا ہے جبکہ خواجہ آصف ایم کیو ایم دشمنی کی وزارت چلارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنگامی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو الطاف فوبیا ہوگیا ہے جبکہ خواجہ آصف ایم کیو ایم دشمنی کی وزارت چلارہے ہیں۔ چوہدری نثار پہلے سے ہی برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔ عمران فاروق کے قتل کیس کے حوالے سے پھرتیاں دکھائی جارہی ہیں۔40 سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنان ماورائے عدالت قتل کیے گئے ہیں لہذا ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قاتلوں کو پکرنے کیلئے بھی پھرتیاں دکھائی جائیں۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین کے ٹیلی وژن خطاب پر پہلے ہی پابندی عائد کیا جاچکی ہے، اب کارکنوں سے خطاب پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔