ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی بیٹی نے اپنے والد کی خراب صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 23:14

ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی بیٹی نے اپنے والد کی خراب صحت کے حوالے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی بیٹی نے اپنے والد کی خراب صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وضاحت کی ہے کہ میڈیا پر ان کے والد کی خراب صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کے والد مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے محمد انور کو یہ کہہ کر رابطہ کمیٹی سے علیحدہ کردیا گیا تھا کہ محمد انور گزشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں اس لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی حالت میں نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :