چاڈ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث خواتین کے نقاب پر پابندی

پیر 13 جولائی 2015 21:08

چاڈ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث خواتین کے نقاب پر پابندی

چاڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)افریقی ملک چاڈ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔افریقی ملک چاڈ میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے خواتین کے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو فوری گرفتار کرلیا جائیگا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل مارکیٹ میں ہوئے خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کے بعد نقاب پر پابندی لگائی گئی ہے، اس خودکش دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور اسی کے قریب زخمی ہوئے تھے۔