سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2014-15 کے دوران 18ارب 45کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوا ئیں ، سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

پیر 13 جولائی 2015 21:02

سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2014-15 کے دوران 18ارب 45کروڑ ڈالر کی ترسیلات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2014-15 کے دوران 16.5فیصد اضافے کے ساتھ 18ارب 45کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوا کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 15ارب 83 کروڑ 76 لاکھ 80ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے 16.5فیصد اضافی ترسیلات زر بھجوا کر ملکی معیشت کو کافی سہارا دیا۔

(جاری ہے)

جون 2015 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں نے ایک ارب 82کروڑ 12لاکھ 80ہزارڈالر وطن واپس بھجوائے جو کہ جون 2014 کے مقابلے میں 21.5فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں نے 53کروڑ 67لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 42کروڑ 32لاکھ40 ہزار لڈار، امریکہ سے 25کروڑ 89لاکھ 40ہزار ڈالر، برطانیہ سے 24کروڑ 79لاکھ 60ہزار ڈالر، خلیجی ممالک سے 20کروڑ96لاکھ 60ہزار ڈالر جبکہ یورپی ممالک سے 3کروڑ 42لاکھ 70ہزار ڈالر بھجوائے۔

متعلقہ عنوان :