الطاف حسین رات تقریر میں تہذیب شرافت کی تمام حدیں پار کر گئے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ برطانیہ سے بات کی جائے: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 20:07

الطاف حسین رات تقریر میں تہذیب شرافت کی تمام حدیں پار کر گئے، اب وہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) وفاقی و زیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین رات تقریر میں تہذیب شرافت کی تمام حدیں پار کر گئے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ برطانیہ سے بات کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ رات کی جانے والی تقریر پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے الطاف حسین گزشتہ رات تقریر میں تہذیب شرافت کی تمام حدیں پار کر گئے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کی تقریریں اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہیں۔ الطاف حسین نے پاکستان کے دشمن بھارت کی زبان استعمال کی۔ دفاعی اداروں پر بیرون ملک سے کی جانے والی دشنام طرازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم نے بے انتہا صبر و تحمل کا مظاہری کیا تاہم الطاف حسین کی گزشتہ رات کی تقریر ناقابل قبول ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ برطانیہ سے اس سلسلے میں بات کی جائے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ الطاف حسین کی موجودہ حالت کی ذمہ دار فوج اور رینجرز نہیں ہیں بلکہ ان کے اپنے کرتوت ہیں۔