دسمبر تک پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 19:56

دسمبر تک پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ دسمبر تک پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، دسمبر تک پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہرکوئی کراچی آپریشن میں کامیابی چاہتا ہے،کراچی کو دوبارہ روشنیوں کو شہر بنائیں گے۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایوان کے کسی بھی ممبر کی تنخواہ روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔