دبئی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی، متعدد کشتیوں اور جہازوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 18:48

دبئی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی، متعدد کشتیوں اور جہازوں کو اپنی لپیٹ ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) دبئی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے متعدد کشتیوں اور جہازوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی بندرگاہ اور مشہور دبئی کریک پر موجود کارگو کشتیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

آگ نے آس پاس کی متعدد کشتیوں اور جہازوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے باعث اٹھنے والے دھویں کے بادل میلوں دور تک دکھ رہے ہیں جبکہ آگ کے باعث دبئی کے مشہور المکتوم پل پر شدید ٹریفک جام ہے۔ریسکیو ٹیمیں کارگو کشتیوں میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شارجہ اور آس پاس کی ریاستوں سے مزید فائر فائٹر طلب کرلیے گئے ہیں۔