پشاور : صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر، گرفتاری غیر قانونی قرار۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 11:21

پشاور : صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پشاور ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : خیبر پختونخوا کے برطرف وزیرضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست ضیاء اللہ آفریدی کے بھائی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضیاء اللہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ نیب پہلے ہی تحقیقات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود احتساب کمیشن کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی حالانکہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قانونی طور پر ابھی بنا ہی نہیں۔

اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کو آئین کے آرٹیکل4 اور9 کے خلاف قرار دے کر باعزت رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے چند روز قبل تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزام پر گرفتار کیا ہے جس کے بعد پارٹی نے انہیں وزارت سے بھی برطرف کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :