ذکی الرحمان لکھوی کا اپنی آواز کے سیمپل بھارت کو دینے سے انکارکر دیا،بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز کادعویٰ
اتوار 12 جولائی 2015 23:57
اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی نے اپنی آواز کے سیمپل بھارت کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2008ء کے دوران ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ذکی الرحمان لکھوی کے ملوث ہونے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے لیے آواز کے نمونے طلب کیے گئے تھے۔
ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق آواز کے نمونوں کے لیے ملزم کی رضامندی ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ” میرے موکل نے ماضی میں بھی اس سے انکار کیا اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے”۔(جاری ہے)
ذکی الرحمان لکھوی کا انکار اس وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ہی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے روس میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ممبئی حملہ کیس کی کارروائی کو تیز رفتاری سے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
ذکی الرحمان لکھوی کو رواں برس اپریل میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اس وقت رہا کیا گیا جب ایک عدالت نے اوکاڑہ کے ڈی سی او کی جانب سے 14 مارچ کو جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کو مسترد کردیا۔ پنجاب حکومت اس سے قبل انٹیلی جنس اداروں کی فراہم کردہ ‘ حساس معلومات’ کی بنیاد پر نظربند کرتی رہی تھی۔ بھارت کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ممبئی حملے میں ہلاک افراد کی ” توہین” قرار دیا گیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.