وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب‘ عمرہ کی سعادت حاصل کی ‘سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ، سعودی شاہ نے نوا زشریف کے اعزاز میں افطار عشائیہ دیا

اتوار 12 جولائی 2015 23:57

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء)وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب‘ عمرہ کی سعادت حاصل کی ‘سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ‘ سعودی شاہ نے نوا زشریف کے اعزاز میں افطار عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ روس سے واپسی پر وزیر اعظم ادائیگی عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیا۔