مقبوضہ کشمیر: ایشیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا نیا ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 جولائی 2015 23:50

مقبوضہ کشمیر: ایشیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا نیا ریکارڈ

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی۔2015ء)مقبوضہ کشمیر کی جھیل ڈل کے کنارے طویل ترین دسترخوان پر افطاری کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ اہتمام کرنے والے نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ ہفتے کی شام پونے دو کلومیٹر طویل عوامی افطار کے اہتمام سے وہ دبئی کا ریکارڑ توڑنے میں کامیاب تو ہوگئے، لیکن ان کا اصل مقصد کشمیر میں شام کے سیر سپاٹے کے رواج کو بحال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے افطاری کیلئے سجائے گئے اس دسترخوان کی لمبائی 4962 فٹ تھی جبکہ اس پر تقریباً 3500 افراد نے اپنا روزہ افطار کیا ۔ایشیا کی سب سے بڑی افطاری میں خصوصی طور پر ان یتیم بچوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے والدین گذشتہ 20 سال سے جاری آزادی کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ایشیا کے سب سے لمبے افطاری کے اس دسترخوان پر کھجوروں،پھلوں ،جوس اور بریانی سے مہمانو ں کی تواضع کی گئی۔