وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کیلئے مکہ اور مدینہ منورہ میں 120رہائش گاہیں لے لی ،وزارت کے عازمین حج کو مفت کھانے اور ناشتے کیلئے 7کیٹرنگ کمپنیوں سے معاہدے ‘چھوٹا گوشت، چکن کھانے میں شامل

اتوار 12 جولائی 2015 22:25

وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کیلئے مکہ اور مدینہ منورہ میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کیلئے مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہیں لے لی ہیں۔ وزارت نے عازمین حج کو مفت کھانے اور ناشتے کیلئے بھی سات کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور نے رہائشوں کاانتظام کر لیا۔

وزارت مذہبی امور نے 71ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج کیلئے 120 ہوٹل مکہ میں بک کروا لئے۔ مکہ میں ہوٹل فتح قریش اور عزیزیہ میں جبکہ مدینہ منورہ میں مرکزیہ کے علاقے میں ہوٹل لے لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مکہ میں عازمین حج کیلئے رہائشیں چا ر سے سات کلومیٹر دور حرم شریف سے لی گئی ہیں۔ سرکاری عازمین حج کو صبح کا ناشتہ اور دو وقت کا کھانا بھی مفت دیا جائے گا۔

اس مقصد کیلئے وزارت نے سات کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لئے ہیں۔عازمین حج کو چھوٹے گوشت، چکن، سبزی اور پاکستانی روٹی دی جائے گی۔ کھانے کے معیار کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی بنائی جائینگی۔ سرکاری عازمین حج کو ائیر پورٹ پہنچنے پر دس ریال مالیت کا پانچ لیٹر آب زم زم کا گیلن بھی مفت دیا جائے گا۔ سرکاری عازمین حج کیلئے وزارت نے نئی بسوں کا بھی بندوبست کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :