سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی میں مفاہمتی سیاست کیخلاف علم بغاوت بلند کر دیا ، علی اعلان کہہ رہا ہوں پیپلزپارٹی کو مفاہمتی سیاست سے قابل تلافی نقصا ن ہوا ‘پیپلزپارٹی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ‘آنیوالے دنوں میں پیپلزپارٹی ہر سطح پر نظر آئیگی ‘بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ‘تحر یک انصاف کے دھر نے کی ناکامی کے بعد حکو متی وزراء کے چہروں پر رعونت واضح نظر آتی ہے ‘(ن) لیگ کے موجودہ ددر میں بدتر ین کر پشن ہو رہی ہے ‘نندی پور پاور پرا جیکٹ اور ایل این جی سمیت ہر منصوبے میں کر پشن ہو رہی ہے ‘(ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا کر نے میں ناکام رہی ہے زرداری پاکستان میں سیاست کیلئے جلد واپس آئیں گے‘پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن میڈیا سے بات چیت

اتوار 12 جولائی 2015 22:25

سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی میں مفاہمتی سیاست کیخلاف علم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے پارٹی کی مفاہمتی سیاست کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی اعلان کہہ رہا ہوں کہ پیپلزپارٹی کو مفاہمت کی سیاست سے قابل تلافی نقصا ن ہوا ہے اور آج بھی ہو رہا ہے ‘پیپلزپارٹی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی آنیوالے دنوں میں پیپلزپارٹی ہر سطح پر نظر آئیگی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ‘تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے کی ناکامی اور حکو مت کی کامیابی کے بعد حکو متی وزراء کے چہروں پر رعونت واضح نظر آتی ہے ‘(ن) لیگ کے موجودہ ددر میں بدتر ین کر پشن ہو رہی ہے ‘نندی پور پاور پرا جیکٹ اور ایل این جی سمیت ہر منصوبے میں کر پشن ہو رہی ہے اورع (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا کر نے میں ناکام رہی ہے ‘آصف علی زرداری نے پاکستان میں ہی سیاست کر نی ہے اور وہ جلد پاکستان آئیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے کے موقعہ پر کہہ دیا تھا کہ اگر عمران خان کا میاب ہوئے تو اس سے بھی ملک کو نقصان ہو گا اور اگر آپ کامیاب ہوئے تو اس سے بھی ملک کو نقصان ہو گا کیونکہ آپ کی حکو مت میں غرور آجائیگا اور آپ کسی کو کچھ نہیں سمجھے گے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ جب سے احتجاجی دھر نہ ختم ہو ا ہے حکو مت کا رویہ بھی تبدیل ہو چکا ہیا ور حکو متی وزراء کے چہروں پر بھی رعونت بھی واضح نظر آرہی ہے اور وہ کسی کو کچھ نہیں سمجھتے ۔

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہو ریت کو سپورٹ کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مفاہمت کی سیاست سے پیپلزپارٹی کا فائدہ کم اور نقصان بہت زیادہ ہورہا ہے اس لیے اب ہمیں مفاہمت کی سیاست کو ختم کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مشکل حالات کا سامنا کیا ہے مگر اس کے بعد پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے اور آج بھی پیپلزپارٹی ختم نہیں ہو رہی بلکہ آنیوالے دنوں میں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں مزید مضبوط جماعت بن کر سامنے آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے جس نے قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور (ن) لیگ کے دور میں بھی بدتر ین کر پشن ہو رہی ہے اور عوام حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہو چکی ہے اور انکو مزید اقتدار میں برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں اس لیے میں کہتاہوں کہ حکو مت آئینی مدت پورئی کرتی نظر نہیں آتی ۔