سیاسی شعور آ گیا، نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا:عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 جولائی 2015 21:37

سیاسی شعور آ گیا، نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا:عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم میں شعور بیدار ہو چکا ہے اب نئے پاکستان کے خواب کو کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال عید سے پہلے پشاور میں شوکت خانم اسپتال بھی شروع ہو جائے گا ۔ لوگوں کے ذہن تبدیل ہو رہے ہیں اب بہت سی اہم شخصیات بھی اسپتال اور اسکول بنا کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران ساڑھے نو کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :