سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں صوبے کے40سے زائد مدارس کے دہشتگروں کے ساتھ روابطہ کا انکشاف

اتوار 12 جولائی 2015 21:17

سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں صوبے کے40سے زائد مدارس کے دہشتگروں کے ساتھ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کے چالیس سے زائد مدارس کے دہشت گروں کے ساتھ روابطہ کا انکشاف ہوا ہے۔ اتوار کو سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں مدارس کی سکروٹنی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سندھ کے چالیس سے زائد مدارس کے دہشت گروں کے ساتھ روابطہ کا انکشاف ہوا ہے،کراچی کے 24 اور دیگر شہروں کے 20 مدارس دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک 160سے زائد غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کئے گئے ہیں، سندھ میں مدرسوں کی مجموعی تعداد ساڑھے9ہزارسے زائد ہے، صوبے میں 6503مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ3087 مدارس کی رجسٹریشن ابھی نہیں ہوئی ہے۔ سیل شدہ مدارس میں سے 139حیدر آباد اور 28نوابشاہ میں ہیں،6مشکوک مدارس کی تلاشی بھی لی گئی ہے جس کے بعد ان کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :