بھارتی فوج کی ضلع کپواڑہ میں ظالمانہ کارروائی، تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 جولائی 2015 20:14

بھارتی فوج کی ضلع کپواڑہ میں ظالمانہ کارروائی، تین کشمیریوں کو شہید ..

کپواڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی۔2015ء) بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں ظالمانہ کارروائی کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے احتجاج ریلی کا اعلان ہوتے ہی بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔ ریلیوں میں جھنڈے لہرانے پر پابندی عائد کر دی۔بھارتی فوج نے وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیران میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیریوں کی شہادت کی خبر عام ہوتے ہی وادی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کے ظلم وستم کے خلاف احتجاج ریلی کا اعلان کر دیا جس پر بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس نے حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔ حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا بلکہ ریلیوں میں جھنڈے لہرانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

حریت رہنماؤں کی نظر بندی کی خبر ملتے ہی سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیریوں نے آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ماحول گرما دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے کئی شہر گزشتہ کچھ ماہ سے مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہے ہیں۔ وادی کے کوچہ و بازار آزادی کے نعروں اور پاکستانی پرچموں کی بہار سے سجے ہوتے ہیں۔ کوشش کے باوجود بھارتی حکومت کشمیریوں کو آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے نہیں روک سکی۔

متعلقہ عنوان :