سابق صدر زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کالیاری جنرل ہسپتال کا دورہ ‘خواتین اور بچوں کے وارڈ کا معائنہ کیا

اتوار 12 جولائی 2015 18:28

سابق صدر زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کالیاری جنرل ہسپتال کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جولائی۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی و پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری جنرل ہسپتال کا دورہ کر کے خواتین اور بچوں کے وارڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اتوار آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری جنرل ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنا کام احسن طریقے سے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کو مزید سہولتیں دینے کی ضرورت ہے، لیاری میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، لوگوں کو ہماری امداد اور حمایت کی ضرورت ہے، لوگوں کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، والدہ اور نانا کی طرح لیاری کے لوگ مجھے بھی بہت عزیز ہیں۔

متعلقہ عنوان :