آپریشن ضرب عضب کے بعد فوج کو پورے ملک کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، پولیو ویکسینیشن کیخلاف پروپیگنڈہ ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں‘ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

اتوار 12 جولائی 2015 17:47

آپریشن ضرب عضب کے بعد فوج کو پورے ملک کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد فوج کو پورے ملک کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، پولیو ویکسینیشن کے خلاف پروپیگنڈہ ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مدد سے پولیو پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، پولیو کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے،پولیو ویکسینیشن کے خلاف پروپیگنڈہ ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں،آپریشن ضرب عضب کے بعد فوج کو پورے ملک کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :