سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار

صوبائی قیادت و سیکیورٹی اداروں مابین آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کراچی کو جرائم سے پاک کرنے پر اتفاق رینجرز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی‘ہرادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا ‘جہاں بھی دہشتگردوں کی اطلاع ملے گی ضرور کارروائی کی جائے گی‘ صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہے‘ اجلاس میں فیصلے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قائم علی شاہ کے عمرہ پر جانے کے باعث اتوار کو طلب کیا گیا

اتوار 12 جولائی 2015 17:19

سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کی صوبائی قیادت و سیکیورٹی اداروں کے درمیان دہشتگردی کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا اور کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی‘ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے گا ‘صوبے میں جہاں اور جس جگہ بھی دہشت گردوں کی اطلاع ملے گی وہاں ضرور کارروائی کی جائے گی، صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہے۔

اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ایپکس کمیٹی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق رائے طے پا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آئی جی سندھ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور حساس اداروں کے سربراہان سمیت صوبائی سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ سندھ بھی شریک تھے۔

اجلاس سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے اجلاس میں بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بھی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اختیارات کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی،ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے گا جبکہ صوبے میں جہاں اور جس جگہ بھی دہشت گردوں کی اطلاع ملے گی وہاں ضرور کارروائی کی جائے گی، صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہیذرائع کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس جو ہنگامی طو رپر شارٹ نوٹس پر گزشتہ رات طلب کیا گیا تھا س کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فریضہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا اوراس پر عمل کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تاکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز ہو سکتیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ کرا چی کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک سٹی بنایا جا سکے۔