نائن زیرو پر چھاپے کے حقائق جلد سامنے لائیں گے، سیاسی جماعت نے نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے غلط معلومات دے کر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی ، نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق سیاسی جماعت کے اعداد و شمار درست نہیں ، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،رینجرز ذرائع

اتوار 12 جولائی 2015 12:09

نائن زیرو پر چھاپے کے حقائق جلد سامنے لائیں گے، سیاسی جماعت نے نائن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) رینجرز نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے حقائق جلد سامنے لائیں گے،سیاسی جماعت نے نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے غلط معلومات دے کر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی ، نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق سیاسی جماعت کے اعداد و شمار درست نہیں ، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیارپورٹس میں رینجرز ذرائع کے حوالے سے کہا گیاکہ سیاسی جماعت نے نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق غلط معلومات دے کر شہر کا امن متاثر کرنے کی سازش کی ہے ، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔

رینجرز ذرائع کے مطابق 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق سیاسی جماعت کے اعداد و شمار درست نہیں ، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے شہر کے امن و امان اور شہریوں کی حفاظت کے مسئلے سے گمراہ کیا جا رہا ہے ، سندھ رینجرز جلد فیکٹ شیٹ جاری کرے گی جس میں آپریشن سے متعلق مزید معلومات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :