سندھ بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل مکمل، 48 مدارس کے دہشت گردوں سے رابطے کا انکشاف

ہفتہ 11 جولائی 2015 22:41

سندھ بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل مکمل، 48 مدارس کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) سندھ بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں 48 مدارس کے دہشت گردوں سے رابطے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں مدارس کی مجموعی تعداد 9500 ہے۔ 2920 مدارس کو کچھ عرصے کیلئے سیل کردیا گیا ہے جبکہ 48 مدارس کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں ان مدارس میں 24 کراچی اور 24 اندرون سندھ کے ہیں سندھ بھر کے کدارس کی اسکروٹنی مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :