آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 22:27

آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا ۔ ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں دو روپے چھیالیس پیسے کی کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ۔ یورو کی قدر میں پینسٹھ پیسے ، کینیڈین ڈالر ایک روپے چھ پیسے ، آسٹریلین ڈالر اٹھاسی پیسے جبکہ سوئس فرانک کی قدر میں ستانوے پیسے کی کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :