سندھ حکومت کا کراچی کو سمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے دبئی، امریکہ اور چین کی 3 نجی کمپنیوں سے معاہدہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2015 21:56

سندھ حکومت کا کراچی کو سمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے دبئی، امریکہ اور ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015 ء) سندھ حکومت نےکراچی کو سمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے دبئی، امریکہ اور چین کی 3 نجی کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے دبئی، امریکہ اور چین کی 3 نجی کمپنیوں سے کراچی کو سمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق کراچی کی شاہراہوں پر لگی ہوئی لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ ان لائٹس کے ساتھ وائی فائی انٹرنیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ یہ منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :