رینجرز کے اختیارات کو اسمبلی سے منظور کروانا آئینی ضرورت ہے : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2015 21:44

رینجرز کے اختیارات کو اسمبلی سے منظور کروانا آئینی ضرورت ہے : وزیر اعلی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کو اسمبلی سے منظور کروانا آئینی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کو اسمبلی سے منظور کروانا آئینی ضرورت ہے۔ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کو پڑھے بنا ہی میڈیا پر تبصرہ کیا جارہا ہے۔ رینجرز کو اب بھی وہی اختیارات دیے گئے ہیں جو پہلے دیے جاتے رہے ہیں۔