امریکی ڈرو ن حملے میں حافظ سعید ہلاک نہیں ہوئے،داعش ترجمان

حافظ سعید زندہ ہیں اورفون پربات کی ہے،شاہداﷲ شاہد مارے جاچکے ،ترجمان کابیان

ہفتہ 11 جولائی 2015 21:27

امریکی ڈرو ن حملے میں حافظ سعید ہلاک نہیں ہوئے،داعش ترجمان

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) داعش کے ترجمان نے امریکی ڈرون حملے میں تنظیم کے رہنماحافظ سعید خان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی،ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سعید خان ہلاک نہیں ہوئے اورانہوں نے ان سے فون پر بات کی ہے ۔تاہم ترجمان نے جمعرات کو غیرملکی افواج کے فضائی حملے میں داعش کے ترجمان شاہداﷲ شاہد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے کہاتھا کہ حافظ سعید خان جمعہ کی رات کو صوبے ننگر ہار میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ حافظ سعید کے ساتھ 29 دیگرشدت پسند بھی اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔بیان کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی نے حافظ سعید کی سربراہی میں ہونیوالے ایک اجلاس پر ننگر ہار صوبے کے اچین ضلع میں فضاسے بمباری کی تھی ۔بیان میں مزید کہاگیا کہ داعش کی میٹنگ کے بارے میں معلومات اس ادارے نے غیرملکی افواج کو فراہم کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :