پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، قانون میں بڑا ابہام سامنے آ گیا

الیکشن کمیشن نے ابہام دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا‘نجی ٹی وی

ہفتہ 11 جولائی 2015 21:17

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، قانون میں بڑا ابہام سامنے آ گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں گے یا غیر جماعتی ،قانون میں کچھ درج نہیں، الیکشن کمیشن نے ابہام دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ابہام ہے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں گے یا غیر جماعتی اس حوالے سے قانون میں کچھ درج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے قانونی ابہام دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کر کے وضاحت کی جائے کہ 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے یا پھر غیر جماعتی الیکشن کرائے جائیں گے۔